اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراسکا

0
261

اسلام آ باد(این این آئی) اقوام متحدہ کا قیام 1945میں عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میں لایا گیا تھا تاہم یہ عالمی ادارہ 73کا ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں کراسکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے اقوام متحدہ کے دن پر جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ عالمی ادارے نے کشمیر پر کئی قراردادیں پاس کی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خو د ارادیت دیا جائے گاتاہم وہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر اسکا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں تسلیم کی تھیں اور وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو خود اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائیگاتاہم بعد میں وہ اپنے وعدوں سے مکر گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران جنوری 1989سے اب تک 95ہزار 7سو 6کشمیری شہید کر دیے جن میں سے 7ہزار 1سو 49افراد کو جعلی مقابلوں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔