سوڈان میں اقتدار دوبارہ سے سِول حکومت کے حوالے کیا جائے،امریکی صدر

0
306

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ان کا ملک بھی سوڈان میں مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ شام جاری ایک بیان میں بائیڈن نے سوڈان میں عبوری شہری حکومت کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں عسکری کونسل کے حکام کے لیے ہمارا واضح اور بھرپور پیغام ہے کہ سوڈانی عوام کو پر امن احتجاج کی اجازت دی جائے اور شہری قیادت کے زیر اہتمام عبوری حکومت کو بحال کیا جائے۔