بھارت مقبوضہ کشمیرپراپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کررہا ہے،وفاقی وزیرامورکشمیر

0
39

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے بین الاقوامی ورچوئل تقریری مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مزمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے حوالے سے بین الاقوامی تقریری مقابلے کا انعقاد قابل ستائش ہیں، تقریری مقابلے کے شرکاء کو خوش آمد ید کہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر تقریری مقابلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں