سوڈان اور اسرائیل میں تعلقات سے خطے کی سلامتی مستحکم ہوگی،امریکا

0
277

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے نتیجے میں خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے افریقی امور ٹیبور ناگی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے قیام کو آسان بنانے کی کوششوں سے دونوں ممالک، خطے اور امریکا کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ناگی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو ہٹانے کے ٹرمپ کے اقدامات ہماری شراکت کو مستحکم کرنے اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر سوڈان کے ساتھ ایک نئے سیاسی اور معاشی تعلقات استوار کرنے کے نئے مواقع کھلیں گے۔