اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کرموسیقی کی الف ب سیکھی’شبنم مجید

0
365

لاہور(این این آئی) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی چاہا خدا کی ذات نے مجھے عطا کیا ،میرا شروع سے گلوکاری کی جانب رجحان تھا لیکن مجھے یہ معلوم نہیںتھاکہ مجھے اتنی شہرت ملے گی ۔ ایک انٹر ویو میںشبنم مجید نے کہا کہ میں نے اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ،میری گلوکاری میں نظر آنے والے نکھار میں استاد نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں ، استاد طافو سمیت دیگر نامور اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے جن کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ میں نے پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی فلموں کے لئے بھی گانے ریکارڈ کرائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر میرے بچے موسیقی کی طرف آنا چاہیں تو میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گی بلکہ مجھے اپنے بیٹے مومن میں ایک بڑے گلوکار کی تمام خوبیاں نظر آتی ہے ۔
÷