بچوں کے مقابلے بزرگوں کو ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے، ڈبلیو ایچ او

0
202

جنیوا(این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بزرگوں کے مقابلے بچوں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت کم ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ عمومی طور پر بچوں اور نوجوانوں انفیکشن کی کم علامات سامنے آتی ہیں اور ان کا بزرگوں کے مقابلے کووڈ کی شدید صورتحال سے دوچار ہونے کا امکان بھی کم ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ممالک کو اپنی کووڈ میونائزیشن پالیسیز اور پروگرام تشکیل دیتے ہوئے مخصوص وبائی صورتحال، سماجی تناظر میں بچوں اور نوعمروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے انفرادی اور آبادی کے فوائد پر غور کرنا چاہیے چونکہ بچوں اور نوعمروں میں بالغوں کے مقابلے بیماری کی شدت کم ہوتی ہے، جب تک کہ وہ کسی ایسے گروپ میں نہ ہوں جن کو کووڈ کا شدید خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ان کو بڑی عمر کے لوگوں، دائمی صحت کی حالتوں میں مبتلا افراد اور صحت کے کارکنوں کے مقابلے میں ویکسین دینا کم ضروری ہے۔ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسینیشن سے اس عمر کے گروپ میں کووِڈ 19 کی منتقلی کو کم کرنے والی ویکسینیشن بچوں اور نوعمروں سے بڑوں میں منتقلی کو کم کر سکتی ہے، اور اسکولوں میں تخفیف کے اقدامات کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔