ادلب میں روسی فضائی حملہ، ترک حمایت یافتہ 78باغی ہلاک،90زخمی

0
26

دمشق(این این آئی)شامی حکومت کے اتحادی ملک روس کے ایک فضائی حملے میں 78 ترک حمایت یافتہ باغی مارے گئے ، اس کے علاوہ ٹریننگ کیمپ پر ہونے والے اس حملے میں نوے دیگر جنگجوزخمی بھی ہوئے، میڈیارپورٹس کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایاکہ روسی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شام کے شمال مغرب میں کم از کم 78جنگجو ہلاک ہو گئے ۔روسی جنگی طیاروں نے فیلق الشام نامی گروہ کے ایک ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا، جہاں دیگر نوے جنگجووں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جس ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ شامی مسلح اپوزیشن کا ادلب میں ایک مرکزی کیمپ ہے۔شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم کے ایک ترجمان یوسف حمود کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جبل الدیولہ نامی علاقے میں ٹریننگ کیمپ کے سرکردہ لیڈر بھی مارے گئے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں