جوہری ہتھیاروں کے خلاف عالمی معاہدہ، ہنڈوراس نے بھی دستخط کردیئے

0
244

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے اس معاہدے پر پچاس ممالک دستخط کر چکے ہیں اور نوے دنوں میں اس کی توثیق کی جائے گی۔ اس کا مقصد ایٹمی قوتوں پر دبا بڑھانا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہنڈوراس اس معاہدے پر دستخط کرنے والا پچاسواں ملک تھا۔ اس وسطی امریکی ملک نے جوہری ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق اقوام متحدہ کے اس معاہدے کی نہ صرف توثیق کی ہے بلکہ اس نے یہ بیڑا بھی اٹھایا ہے کہ کوئی دوسرا دستخط کنندہ ملک کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری، خریداری، قبضہ یا ذخیرہ نہ کرے۔ ہنڈوراس کی حکومت کے دستخط کے ساتھ ہی ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے