اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق اور 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 411 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 300 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 92 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 704 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 593 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 935 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 598 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار 60 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 12 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 215 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار 419 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 75 ہزار 97 ہو چکی ہے
مقبول خبریں
کینیا،ہیلی کاپٹرحادثے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک
نیروبی (این این آئی)کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں کے مطابق اس حادثے میں آرمی چیف...
سوڈان، ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک
خرطوم(این این آئی)سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان...
اسرائیلی حملے پر مزید فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا، ایران
تہران(این این آئی)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب...
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو...
بھارت میں عام انتخابات کا آغازہوگیا
نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا، یہ انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، نتائج کا اعلان چار...