وزیر اعظم سے تحریک انصاف امریکہ کے سابق صدر سجاد برکی کی ملاقات

0
394

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق صدر پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ سجاد برکی نے ملاقات کی جس میں سجاد برکی نے وزیرِ اعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا،اسکے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے میں آسانی پیدا کرنے اور سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام پر سمندر پار پاکستانیوں کی پزیرائی سے آگاہ کیا۔