سعودی ولی عہد کا ایکسپو 2020 کا دورہ،حاکم دبئی نے استقبال کیا

0
228

ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دبئی میں ایکسپو نمائش کا دورہ کیاہے ۔ وہاں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بن سلمان کا استقبال کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کا دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ضمن میں تھا۔ بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔شیخ محمد نے بن سلمان کے دبئی ایکسپو کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ایکسپو 2020 میں امارات اور سعودی عرب کے پویلینوں کا دورہ کریں گے۔