مقبوضہ کشمیرمیں جاری تنازع عالمی برادری کی توجہ کا طلب گارہے،ترجمان دفترخارجہ

0
334

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازع عالمی برادری کی توجہ کا طلب گار ہے،اقوام متحدہ میں بھارت نے کشمیر کو کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،جنوری 1989 سے 90 ہزار سے زائد کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج شہید کر چکی ہیں۔ا نسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں یوم سیاہ اور استصواب رائے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ گذشتہ برس مودی حکومت نے اپنے غیر قانونی محرکات کو ایک اور درجہ گرایا ،انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی شناخت کو نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں اولین ترجیح آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات کو فروغ ہے،پاکستان بھارتی بالادستی کا مقابلہ کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حیرت انگیز طور ر دیگر ممالک بحی بھارتی بالا دستی کق چیلنج کرنا شروع ہو گئے ہیں۔چیئر مین کشمیرکمیٹی شہر یار آفریدی نے کہاکہ میں پشاور مدرسہ پر دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہ حملہ یوم سیاہ اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش تھا