ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (کل) سے ڈھاکہ میں شروع ہو گی

0
312

ڈھاکہ (این این آئی)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (کل) منگل سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شروع ہو گی،قومی ٹیم جاپان کے خلاف منگل کو ہی میدان میں اترے گی ، پاکستانی ٹائم کے مطابق میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ ایشیا ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان وغیرہ شامل ہیں۔ ہر ٹیم پانچ پول میچ کھیلے گی اور 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں مہم کا آغاز14 دسمبر کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 دسمبر کو ملائیشیا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 18 دسمبر کو جنوبی کوریا جبکہ پانچواں اور آخری لیگ میچ 19 دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 21 دسمبر جبکہ فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔