وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

0
244

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کر کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کو وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو ترکی کے ستانوے ریپبلک دن کی مبارک باد دی، وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ٹھوس موقف کو سراہا ،ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت پرشکریہ ادا کیا ۔ترک وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ترک وزیر خارجہ نے پشاور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار تعزیت کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔