وزیراعظم کامسلم ممالک کےسربراہان کوخط، مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے،وزیراطلاعات

0
246

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کامسلم ممالک کے سربراہان کوخط دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضور ۖکیخلاف نفرت انگیزاقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ خودکو مہذب اورعالمی حقوق کا علمبردارکہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔