مقبوضہ کشمیر’بھارتی فو ج کا جونیئر کمیشنڈ افسر اور بی ایس ایف کا ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

0
165

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںدو الگ الگ واقعات میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 41 سالہ بھارتی جونیئر کمیشنڈ آفیسر موہندر کمار ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی افسر دل کا شدید دورہ پڑنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ادھر ضلع راجوری کے علاقے ناریاں میں جموں پونچھ ہائی وے پر ایک بس الٹنے سے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ہیڈ کانسٹیبل ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگ ئے ۔