پنجاب میں 53 فیصد افراد کو عالمی وبا ء کورونا سے بچا ئوکی مکمل ویکسین لگ چکی ہے

0
301

لاہور( این این آئی)پنجاب میں 53 فیصد افراد کو عالمی وبا ء کورونا سے بچا ئوکی مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 72 فیصد افراد کو ابھی تک کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جا سکی ہے۔خیبرپختونخوا ہ میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے اور اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 21 ہزار افراد کورونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہوئے لیکن صرف 93 لاکھ 24 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو سکی ہے۔بلوچستان میں 78 لاکھ 5 ہزار میں سے 35 لاکھ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، کوئٹہ میں 7 لاکھ 78ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی جبکہ 77 ہزار 670 افراد کورونا کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔علاوہ ازیںمحکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 31 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ گئی جبکہ صوبے بھر میں اومیکرون کے 251 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے، لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 5.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔