مقبوضہ جموںوکشمیر’بھارتی فوجیوںنے بڈگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

0
307

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروئی کے دوران جمعتہ المبارک کو ضلع بڈگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے سرینگر کے ڈائون ٹائون علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوان چار نوجوان گرفتار کر لیے۔