اومیکرون پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، شیری رحمان

0
220

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اومیکرون پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمیں ایک بار پھر ماسک پہنے کو ضروری قرار دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ ایک خطرناک وائرس ہے جس سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویکسینیشن ڈرائیو کو تیز کرنے کی درخواست کرتی ہوں، عوام سے گزارش ہے ماسک پہنے، ویکسین لگائیں، ہاتھ دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔