اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت بجلی کی بندش کے باعث بغیر کاروائی یکم فروری تک ملتوی کی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سانحہ مری پر لوگ ٹھٹھر کر مرے ،حکومتی لوگ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ،عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر نا اٹھی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتے گی،قائدِ اعظم نے سٹیٹ بینک کو ملکی خودمختاری کی علامت قرار دیا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے ساڑھے تین سو ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نئے ٹیکسسز سے مہنگائی کا سونامی آئیگا ،سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان سے نکال لیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،وزیر خوشحال ہو رہے ہیں مگر عوام بے روزگار ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا پاکستان سستا ترین ملک ہے،وائرس شدہ نظام کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے،حکومت کی نالائقی مری میں ہونے والے واقعہ سے عیاں ہے،ہم نے انگریزوں سے آزادی لی اور آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسایا جارہا ہے،ہماری آنے والی نسلی کو غلامی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ شوکت ترین ماضی سے بدتر شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے ہیں،حکومتی اہلکاروں کا نام میر جعفر میر صادق کے ساتھ لکھا جائے گا ،اپوزیشن اسمبلی کے اندر احتجاج کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج تب تک کارگر نہیں جب تک جی ڈی اے ایم کیو ایم اور ق لیگ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ کسان یوریا کھاد کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،خدشہ ہے ملک میں گندم کی قلت پیدا نا ہوجائے،فرنس آئل مافیا عمران خان کی چھتری تلے بیٹھا ہوا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی...
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، بیرسٹر امجد ملک اور وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اور صدر انٹر نیشنل افیئرز سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا...
امریکی سینیٹ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور
بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیے مطابق سوشل...
روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
ماسکو(این این آئی)روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت...
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین...