اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اجراء کر دیا ، اس حوالے سے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ایک تقریب ہوئی ، تقریب میں وفاقی وزراء ، قومی سلامتی کے مشیر ، ارکان پارلیمنٹ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تمام سروسز چیفس ، سینئر سول و فوجی حکام ، ماہرین ، تھنک ٹینکس ، میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمر ان خان نے اپنے کلیدی خطاب میں اپنی حکومت کے قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کے کامیاب اقدام کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قومی سلامتی پالیسی ان کی حکومت کی اولین ترجیح تھی ، وزیراعظم نے یہ ہدف حاصل کرنے پر قومی سلامتی کے مشیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پالیسی پر کامیاب عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اعلان کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی باقاعدگی سے اس پر پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پالیسی 2022ـ2026کا محور حکومت کا وژن ہے جو یقین رکھتی ہے کہ ملکی سلامتی کا انحصار شہریوں کی سلامتی میں مضمر ہے ، کسی بھی قومی سلامتی پالیسی میں قومی ہم آہنگی اور لوگوں کی خوشحالی کو شامل کیا جانا چاہیے جبکہ بلاامتیاز بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کی ضمانت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے شہریوں کی وسیع صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے خدمات پر مبنی اچھے نظم و نسق کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری مسلح افواج ، ہمارا فخر ہیں،خطے میں ہمیں درپیش خطرات اور ہائبرڈ وار کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں انہیں ہماری طرف سے بڑی اہمیت اور حمایت حاصل رہے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی کا بڑا مقصد خطے اور خطے سے باہر امن و استحکام رہے گا ، ہماری خارجہ پالیسی میں جاری معاشی خارجہ پالیسی پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی کا وڑن تفصیل سے بیان کیا
مقبول خبریں
خیبرپختونخوا ، تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی...
پشاور /کوئٹہ /کراچی (این این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32...
شہباز شریف کے پاس وقت نہیں امکان ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں گے’عرفان...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں...
نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع...
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارلیمانی وفد کی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی...
بیجنگ (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے پارلیمانی وفد نے بیجنگ میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی سی کی وائس منسٹر...
چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا جائے گا،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ چینی کی برآمد کو چینی کی قیمت کے استحکام سے منسلک کیا...