ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ‘شہبازگل

0
274

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ، ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کے بیانات ملکی سلامتی کیلئے تباہ کن ہیںپاکستان مخالف بیانیے کو اسمبلی میں کھڑے ہو کر بہادری سے بیان کیا جاتا ہے، ایاز صادق کا بیانیہ بھارتی میڈیا میں لگاتار چل رہا ہے، ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ، آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے آپ کی پائوں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟،فیصلہ کرنے والے ایاز صادق کون ہیں کہ ابھینندن واپس جائے گا یا نہیں، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت وقت نے کرنا ہے، فیصلہ سازی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، آپ سے کوئی پوچھنے نہیں گیا تھا کہ ابھینندن کو چھوڑ رہے ہیں، آپ کو صرف آگاہ کیا گیا کہ ابھینندن کو واپس جانے دے رہے ہیں، لیگی رہنما نے اپنی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عید میلادالنبی ۖ محبت بانٹنے کا دن ہے