ٹرمپ کی ایک بار پھر میڈیا سے جھڑپ، ریڈیو کو انٹرویو اچانک ختم کر دیا

0
228

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریڈیو چینل نے بتایاہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینل کے ساتھ جاری ٹیلی فونک انٹرویو اچانک ختم کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرویو لینے والے صحافی نے ٹرمپ پر ان کے اس بار ہا دہرائے جانے والے دعوے کے حوالے سے دبا ئوڈالا تھا یہ 2020 میں ٹرمپ کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ اس پر ٹرمپ نے گفتگو کا سلسلہ ختم کر دیا۔مذکورہ ریڈیو چینل کا کہنا تھا کہ وہ 6 برس سے ٹرمپ کا انٹرویو لینے کی کوشش کر رہا تھا تاہم سابق صدر مسلسل انکار کرتے رہے۔ یہاں تک کہ گذشتہ روز انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ انٹرویو کو 15 منٹ تک جاری رہنا تھا تاہم ٹرمپ نے 9 منٹ کی گفتگو پر ہی انٹرویو ختم کر دیا۔ اس کی وجہ میزبان صحافی کی جانب سے 2020 کے انتخابات میں مینڈیٹ کے چوری ہونے سے متعلق ٹرمپ کے دعوے اور 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر ہنگامہ آرائی کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالات تھے۔