کراچی(این این آئی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاکہ افغان ریلیف فنڈ اکائونٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہیں، حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔انہوں نے کہاکہ عالمی پابندیوں کے باعث ریلیف فنڈ کی امدادی رقوم کی بینکنگ چینلز سے افغانستان منتقلی چیلنج ہوگا اس لئے اس معاملے میں فنانس ڈویژن کو وزارت خارجہ و قانون سے مشاورت کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے افغان ریلیف فنڈ اکانٹ اکائونٹ کھولنے کا سرکلرجاری کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعلی کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ،منحرف ارکان کے25ووٹ نکال کر...
لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25...
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیئے
سرینگر(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے گھروںکو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی...
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،...
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک...
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ...
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ...
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں...