امریکا کاسوڈان کوسویلین قیادت والی حکومت کی بحالی تک امداد نہ دینے کا اعلان

0
143

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے سوڈان (السودان)کو سویلین قیادت والی حکومت کی بحالی اور تشدد کے خاتمے تک اقتصادی امداد نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈپارپورٹس کے مطابق خرطوم میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں یہ انتباہ جاری کیا اور کہا کہ عوام کے امنگوں کے مطابق سول حکومت کے قیام تک سوڈان کوکسی قسم کی امداد بحال نہیں کی جائے گی۔یہ بیان امریکی معاون وزیرخارجہ مولی فی اور ہارن آف افریقا کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کے سوڈان کے دورے کے اختتام پرجاری کیا گیا ۔دونوں ایلچیوں نے خرطوم میں فوجی بغاوت مخالف مظاہروں کے دوران میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمایندوں سے ملاقات کی ۔امریکی ایلچیوں نے سوڈان کی حکمراں خودمختار کونسل کے فوجی رہ نمائوں سے بھی ملاقات کی ۔فوجی قیادت نے جامع قومی مکالمے، سیاسی انتقال اقتداراور اتفاق رائے کی بنیاد پرسویلین قیادت والی حکومت کی تشکیل کے عزم کی پیش کش کی ۔سینئرسفارت کاروں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکاان مقاصد واہداف پرپیش رفت میں ناکامی کے ذمے داروں کیاحتساب کے لیے اقدامات پرغورکرے گا۔انھوں نے اعتماد کی فضا بحال کرنے کے اقدام کے طور پرسوڈان میں نافذ ہنگامی حالت کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیا۔