روسی فوج کی بیلاروس میں منتقلی پر الرٹ ہیں،نیٹو سربراہ

0
407

برسلز (این این آئی)نیٹو کے سربراہ جین اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی فوج کی بیلاروس میں منتقلی پر نیٹو الرٹ ہے اورنیٹو اتحاد مشرقی یورپ میں اپنی فوج کی موجودگی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ مغرب یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مختلف شکلوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ ضروری نہیں کہ روس کی جانب سے زمینی حملہ کیا جائے۔نیٹو چیف نے ایک آن لائن ایونٹ میں کہا کہ روس کی طرف سے بیلاروس میں فوجیوں اورہتھیاروں کی منتقلی کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، روس بیلاروس میں ہزاروں فوجی، طیارے اور ایس 400 دفاعی نظام تعینات کر رہا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو سیاسی بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن اگر روس مسلح تصادم کا انتخاب کرتا ہے تو اتحاد جواب دینے کیلئے بھی تیار ہے۔نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگی طور پر تیار فوجیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہے۔