آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میگا ایونٹ پاکستانی ٹیم (کل) آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریگی

0
484

کرائسٹ چرچ (این این آئی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میگا ایونٹ پاکستانی ٹیم (کل) منگل آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق 8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول میں ہوگا، ترنگا،11 مارچ کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21 مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کوپاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ،26 مارچ کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 107رنز سے شکست دیدی تھی