وزیراعظم کو مشورہ دیا سندھ میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان

0
255

اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم مشورہ دیا کہ گورنر راج کے نفاذ کی کوئی صورتحال نہیں۔ ایک انٹرویومیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج بالکل نہیں ہوناچاہیے، گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔