بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹری کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے،مشیر تجارت

0
283

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹری کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔مشیر تجارت کے مطابق ایکسپورٹرز بڑے اور درمیانے کاروباری طبقہ اس کمی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کاروباری طبقہ اس سہولت کی وجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وزارت تجارت بر وقت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔