ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،محمدعامر

0
992

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا ابھی بہت جلد ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سائوتھمپٹن میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ چیزیں کس قدر تیزی سے تبدیل ہوں آپ نہیں جانتے تاہم اس وقت میں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں 3 برس کے بعد ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں ،میں نے چار برسوں میں کوئی فرسٹ کلاس گیم نہیں کھیلی، فاسٹ بولر کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا لیکن اب پہلا میچ کھیلنے کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس وقت لڑکوں کی مدد کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں، بولر کی حیثیت سے یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں اچھی بولنگ کروں اور اس وقت میری کوشش یہی ہے کہ میں لیڈ فرنٹ سے لیڈ کروں۔انہوں نے کہا کہ میں ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں، کاؤنٹی کے تین میچز کے لیے یہاں موجود ہوں، کاؤنٹی میچز کے بعد میں سی پی ایل کے لیے چلا جاؤں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر ان دنوں گلوسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں شریک ہیں اور انہوں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔