وزیراعلی حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

0
233

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے ایڈوائس گورنر کو بھیجوا دی ۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے محکمہ قانون کی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو چارج دینے کی ایڈوائس کی گئی ہے۔