اسرائیلی فورسز کی فائرنگ’ الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی شہید

0
172

مغربی کنارہ (این این آئی)مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی شہید ہو گئی ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیریں ابواقلاح کی فورسز کی فائرنگ سے موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینیو کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں اوراس دوران فلسطینیوںپرقابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شیریں ابوعاقلہ بھی شہید ہوگئیں۔