آئین پاکستان کی سربلندی، عزت توقیر و تکریم ہر ادارے اور فرد پر لازم ہے، راجہ پرویز اشرف

0
197

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے خلاف کوئی کام ہماری سالمیت ، قومی یکجہتی، جمہوریت اور ملک پاکستان کے لئے خطرہ بن سکتا ہے، وزیر خارجہ کی جانب سے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اٹھائے گئے نکات پر رولنگ دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ آئین پاکستان کی سربلندی، عزت توقیر و تکریم ہر ادارے اور فرد پر لازم ہے،اس سے جڑے رہنا بنیادی شرط ہے۔ آئین پاکستان کے خلاف کوئی کام ہماری سالمیت ، قومی یکجہتی، جمہوریت اور ملک پاکستان کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ کسی شخص یا ادارے کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرے۔ وزیر خارجہ کی جانب سے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔