اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا ۔ جمعہ کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو گھمیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے،ڈالر میںتاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی،ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں ،عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو دا? پر لگانا غداری ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں ،پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران صاحب نے دھنسایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی۔
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...