ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

0
188

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان نے سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ اقبال کے شاہینوں کا شہر ہے، یہاں باشعور اور غیرت مند پاکستانی بستے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہمیشہ خودی اور آزادی کا پیغام دیا،ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم غلام،جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اس غلامی اور ظلم کو قبول نہیں کرتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں قوم میرے ساتھ نکلے۔ انہوںنے کہاکہ(آج) 14 مئی کو شام 6 بجے میں شہرِ اقبال سیالکوٹ میں آپ کے پاس آرہا ہوں، انشااللہ سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہو گا،آپ سب شرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ (آج)14 مئی کی شام کو سیالکوٹ میں اپنی عوام کے پاس پہنچ کر مزید دل کی باتیں کروں گا