لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے پر زور دیا گیا اورشرکاء نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعلی کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ،منحرف ارکان کے25ووٹ نکال کر...
لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25...
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیئے
سرینگر(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے گھروںکو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی...
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،...
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک...
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ...
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ...
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں...