ترکی نیٹو میں سویڈن اورفن لینڈ کی رکنیت کی منظوری نہیں دے گا،ترک صدر

0
160

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے واضح کیا ہے کہ وہ سویڈن اورفن لینڈ کی معاہد شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کی منظوری نہیں دیں گے۔دریں اثنا سویڈش وزارتِ خارجہ نے اعلان کیاہے کہ فن لینڈ اورسویڈن کے سینئر نمایندے دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت پرانقرہ کے اعتراضات پر تبادلہ خیال کے لیے جلدترکی جائیں گے۔لیکن صدرایردوآن نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے سفارتی وفود کو ترکی آنے کی زحمت نہیں کرنی چاہیے تاکہ وہ ترکی کو اپنی نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کی منظوری پر قائل کرسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طیب ایردوآن نے کہا کہ سب سے پہلے توہم ان لوگوں کوہاں نہیں کہیں گے جو اس عمل کے دوران میں ترکی پر پابندیاں عاید کرتے ہیں مگر وہ سکیورٹی کی تنظیم نیٹو میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔دونوں نارڈک ممالک نے باضابطہ طورپرتصدیق کی ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے جلد درخواست دیں گے۔وہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اس فیصلے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ روس سے درپیش خطرے سے سدِجارحیت کے طور پر فوجی اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں