تعلیم یافتہ، ہنرمند اور نڈر بیٹیاں ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کا مستقبل ہیں، وزیراعظم

0
181

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ، ہنرمند اور نڈر بیٹیاں ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کا مستقبل ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بلوچستان کے علاقے تربت میں قائم گرلز کیڈٹ کالج کی ویڈیو شیئر کی جس میں طالبات کو تعلیم و تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وزیراعظم نے اس ویڈیو کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تبھی خوشحال ہوسکتا ہے جب اسکی بیٹیاں زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے کا عزم کریں، وزیراعظم نے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔