نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے’ مسلم لیگ (ن)

0
220

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا، نوازشریف سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جو کہتے ہیں اس کے گواہ قائد (ن)لیگ خود اور پاکستان کی عوام ہیں۔ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے ۔نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئے تحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 2013سے 2018 تک (ن)لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔