28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے’ حمزہ شہباز

0
422

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 28مئی 1998 کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔نواز شریف نے تمام تر دبا ئوکو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔آج کوئی بھی پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرات مند قیادت کو جاتا ہے۔مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے۔آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔