صدر پاکستان ملکی معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں،ایسے رویے ملک کی تباہی کا باعث بنتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

0
231

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ صدر پاکستان ملکی معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں،ایسے رویے ملک کی تباہی کا باعث بنتے ہیں،احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ،نیب کو ختم کیے بغیر ملک کا نظام نہیں چلے گا ،عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر کا رویہ دیکھ لیں دن پورے ہونے کے بعد واپس بھجوادیا،صدر جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دئیے،صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے،ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہو گا،ملک کا صدر معاملات میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولت کاری کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب اپنے آ پ کو احتساب کیلئے پیش کرے۔انہوںنے کہاکہ جو احتساب کا چیئرمین رہا خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں،چیئر مین نیب خود کو احتساب کیلئے پیش کرے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ