مریم اورنگزیب کی کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت

0
212

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباؤ محسوس کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباؤ محسوس کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خادم عوام شہباز شریف اور بے گناہ حمزہ شہباز پر سختیاں کرنے سے نواز شریف، مسلم لیگ (ن) اور عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا