پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر

0
307

اسلام آباد(این این آئی) امریکہ میں مقیم پاکستانی نے پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لئے آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے تاکہ پاکستان کے عوام کی ‘ہاں’ یا ‘ناں’ کی صورت میں رائے جانی جائے اور اس کی روشنی میں ملک سے پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام رائج کیاجائے کیونکہ پاکستان اور اس کے عوام کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے مستقل نجات کا راستہ صرف صدارتی نظام کے نفاد سے ہی نکل سکتا ہے۔ نیویارک میں مقیم پاکستانی حفیظ الرحمن چوہدری نے یہ آئینی پٹیشن آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت ملک کے معروف آئینی وقانونی ماہر خالد عباس خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن داِئر کرنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان خالد عباس خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس پٹیشن میں وفاق پاکستان، وزیراعظم، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان گورنرز اور وزراء اعلی کو فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست میں کہاگیا