ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو فارغ کر دیا،کرسٹوفرملرنئے سربراہ مقرر

0
263

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو فارغ کردیا، جبکہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع بنانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک ایسپر کے ساتھ صدر کے تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے۔ وزیر دفاع نے پہلے ہی استعفی تیار کر لیا تھا۔ صدر اور وزیر دفاع میں افغانستان سے فوجیں نکالنے یا رکھنے پر اتفاق نہیں تھا۔مارک ایسپر نے امریکی فوج کو ملک کے اندر امن و امان کے لیے تعینات کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ایسپر کا کہنا تھا کہ فوج کو اندرون ملک صرف بہت ہی سنگین صورت حال میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ اور یہ بات وہ، وزیر دفاع کی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق فوجی کی حیثیت سے بھی کر رہے ہیں۔