فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں، عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،مصدق ملک

0
319

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت مصدق ملک نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں، عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،عمران خان نے گورنر سٹیٹ بنک لگایا، انہوں نے ہی ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا، گورنر سٹیٹ بنک عمران خان نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟ ،چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا، کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟،عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں،شہزاد اکبر لندن گئے اور خفیہ معاہدہ کیا، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،یہ ایک بین الاقوامی کٹھ پْتلی ہے ،کالادھن سے پارٹی بنائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو شوکت خانم دکھایا اور چندہ لے لیا ،عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بنک لگایا اس نے سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا۔ انہوںنے کہاکہ کیا اسٹیٹ بنک بھی جھوٹ بول رہا ہے جس کا سربراہ عمران خان نے لگایا ،اگر یقین نہیں آرہا تو مدثر نظر کی ویڈیو ہی سن لیں ،ہم کہتے تھے عمران خان کٹھ پْتلی وزیراعظم ہے اب پتا چلا کہ وہ کس کا کٹھ پْتلی تھا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مرزا شہزاد اکبر کدھر ہیں ؟،لندن جاکر ایک خفیہ معاہدہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عارف نقوی نے دو ملین پاؤنڈ دے دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی اے ٹی ایمز ہیں اور کہتے ہیں صاف چلی شفاف چلی ،جو بیان حلفی جھوٹا دے اس کو ملک کیسے چلانے دیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ ایک شخص جس نے نوسربازی کا نظام بنایا ہو اس کے اردگرد ہرشخص مشکوک ہو ،عمران خان سب سے پہلے ایک سکیم میں کالادھن صاف کروایا۔