کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے’صدرآزاد کشمیر

0
210

اسلام آباد(این این آئی)صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے یہ لیگ ہماری ہے اس سے آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی ریاست کے نوجوانوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس طرح کے پلیٹ فارم دستیاب ہوں تو ہمارے نوجوان ملک اور ریاست کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کر سکتے ہیں کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے شہزاد اختر چوہدری اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کشمیر پریمیئر لیگ کی صورت میں بڑی کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد اختر چوہدری، سینیئر ڈائریکٹر ثاقب الرحمان، کشمیر کونسل چیئرمین کے پی ایل توقیر سلطان اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے پی ایل شہزاد اختر چوہدری نے کہا کہ کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ ایک برانڈ بن چکی ہے آزادکشمیر کے میدانوں میں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ لیگ کا انعقاد انتہائی منظم انداز میں کیا جا رہا ہے جس سے نا صرف آزادکشمیر میں کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ اس طرح کے بڑے ایونٹ کے مثبت اثرات سیاحت کے فروغ، مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی، غربت کے خاتمے میں بھی انتہائی اہم ثابت ہوں گے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کیلئے پورا زور لگایا جہاں پر کشمیر پریمیئر لیگ کا نام آئے گا تو دنیا بھر میں کشمیر کا نام گونجے گاـ