یوکرین کے لیے جدید ہتھیاروں پر مشتمل فوجی امداد کا نیا امریکی پیکیج تیار

0
221

کیف(این این آئی)یوکرین کے لیے امریکہ کی طرف سے اگلا امدادی پیکیج ایک ارب ڈالر تک کا متوقع ہے۔ یہ اب تک کے امریکہ کی طرف سے دیے گئے پیکیجز میں سے سب سے زیادہ بڑا پیکیج ہو گا۔ اس پیکیج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ، میڈیکل ٹرانسپورٹ ویکلز وغیرہ بھی شامل ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیکج کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے، اسی پیر تک اعلان کر دیا جائے گا۔ 24 فروری سے روس کے یوکرین پر حملے سے لے کر اب تک امریکہ کی طرف سے یوکرین کو آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی دی جا چکی ہے، یہ مزید ایک ارب دالر کی فوجی امداد بھی اسی جمع ہو جائے گی۔امریکی انتطامیہ کے ذرائع نے اس بارے میں بتایا کہ ابھی صدر جو بائیدن نے اس نئے امدادی پیکج کے لیے دستخط نہیں کیے ہیں۔ دستخط ہونے کے بعد امریکی ایچ آئی ایم اے ار ایس اور این اے ایس اے ایم ایس زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح میڈیکل ٹرانسپورٹیشن کی 50 کی تعداد ایم 311 فوجی ایمبولینسز بھی شامل ہوں گی۔گذشتہ پیر کے روز پینٹاگون نے اعلان کیا تھا یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک الگ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ جس کی مالیت 550 ملین ڈالر ہے۔ اس میں بھی ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ ایم آے آر ایس)ایسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔