اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

0
242

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق پابندی دو دن نو اور دس محرم تک کے لئے ہوگی۔ ڈی سی نے کہاکہ اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی سی نے کہاکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔