قیدی کی کوئی مرضی نہیں ہوتی ،پولیس کو تحریک انصاف کا ونگ بنا دیا گیا ‘عطا اللہ تارڑ

0
304

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی قیدی کی کوئی مرضی نہیں ہوتی کہ وہ عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے قیدی کو 16 ماہ تک گاڑی میں لایا جاتا رہا پھر ایک شخص نے منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکی دی اور حمزہ شہباز کیلئے ٹوٹی پھوٹی گاڑی لائی گئی اوریہ گاڑی خود سکیورٹی رسک ہے ،عمران خان آپ بزدل اور ڈرپوک ہیں، آپ نے ایک دن جیل نہیں کاٹی اتنا ظلم کریں جتنا کل کو برداشت کر سکیں ،کل کو آپ کے کرائے کے ترجمان آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اس کیخلاف سازش کر رہے ہیں ،ایک وفاقی وزیر کے جتنے لمبے بال ہیں اس کی اتنی ہی لمبی زبان ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ کسی کی ماں بہن کے بارے میں بات کی جائے ،اس وزیر کو لگام نہ ڈالی گئی تو ہم اس کی زبان کو لگام ڈالیں گے اورنتائج کے ذمہ دار عمران خان آپ ہوں گے ،مجھ سمیت دیگر لیگی رہنمائوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے