شبنم مجید (کل)امریکہ میں پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ شو میں پرفارم کریں گی

0
242

لاہور( این این آئی)گلوکارہ شبنم مجیدکل ( ہفتہ) کو امریکہ میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ شو میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید 13اگست کو امریکہ کے شہر میامی میں میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔شو میں ملی نغمات پیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں گلوکارہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے شوز میں بھی پرفارم کریں گی ۔